سطح پر ، سونا ۱۰۰روپے پر ٹوٹا
نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں دونوں قیمتی دھاتوں میں آئی بھاری گراوٹ کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں چاندی ۸۰۰روپے لڑھک کرایک ماہ کی نچلی سطح۳۶۲۰۰ روپے فی کلو پر آگئی اور سونا ۱۰۰روپے پھسل کر۲۷۱۰۰ روپے فی دس گرام بولا گیا۔لندن اور نیویارک سے ملی اطلاعات کے مطابق کل سونے ،چاندی میں ۳ء۹فیصد کی گراوٹ رہی اور یہ ۱۵ء۶۳ڈالر فی اونس پہنچ آگئی۔ حالانکہ نئے سال کے موقع پر آج غیر ملکی بازار بند رہے۔سونا حاضر ڈیڑھ فیصد گر کر ۱۱۸۲ء۳۰ڈالر فی اونس رہ گیا جبکہ امریکی سونا وعدہ۱ء۴ فیصد ٹوٹ کر ۱۱۸۴ء۱۰ ڈالر فی اونس بولا گیا۔بازار کے ماہرین نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ اور امریکی ڈالر کے استحکام کی وجہ سے سونے میں نرمی نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ تیل کی طرح سے ہورہا ہے۔ حاضر مانگ میں کمی بھی زدر دھات پر دباؤ بڑھارہی ہے۔