ہم میں سے اکثر لوگ چاول کھانے کے بہت شوقین ہیں لیکن ماہرین صحت چاولوں کو انتہائی خطرناک خوراک سمجھتے ہیں، ایسے میں اگر آپ کو چاولوں کے متبادل لذیذ اور مفید خوراک کا پتہ لگے تو یقیناآپ کو بہت خوشی ہوگی۔پالش والے چاول اور بران چاول کی غذائیت میں کافی فرق ہے۔ پالش ک
ے عمل کے دوران چاول میں موجود وٹامنز اور منرلزضائع ہو جاتی ہیں،گو کہ پالش والے چاول میں یہ وٹامنز مصنوعی طریقے سے شامل کی جاتی ہیں لیکن پھر بھی اس میں میگنیشیم کی کمی رہ جاتی ہے۔ایک کپ پالش والے چاول میں صرف ۱۹ملی گرام میگنیشیم کی مقدار ہوتی ہے جبکہ بران چاول میں یہ ۸۴ملی گرام ہوتی ہے۔ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ سفید (پالش والا) چاول کھانے کی بجائے بران چاول کھایا جائے تو یہ ناصرف مزیدار ہے بلکہ یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتا ہے،شروع میں آپ کو ذائقے میں تھوڑا سا فرق محسوس ہوگا لیکن آہستہ آہستہ آپ کو یہ بہت اچھے لگیں گے۔
اگر آپ بران چاول کی کھیر بنائیں تو یہ آپ کو بہت لذیذ محسوس ہو گی۔ اسی طرح آپ چاہیں تو بران چاول سلاد بھی بنا سکتے ہیں۔آٹھ اونس بران چاول لے کر انہیں ابلتے ہوئے نمکین پانی میں ڈالیں اور ۴۵منٹ تک ابالیں، پھر انہیں پیالے میں نکال کر تین عدد سبز پیاز، کاجو کٹے ہوئے اور کشمش دو اونس اور سویا ساس کے چھ چمچ ڈالیں۔ مزیدار سلاد سے لطف اٹھائیں۔