لندن:برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مناسب مقدار میں چوکلیٹ کھانے سے دل کی بیماریاں نہیں ہوتیں،۔برطانیہ کی فائیو۔منٹ یونیورسٹی کی جانب سے یہ تحقیق 21 ہزار افراد سے پوچھے گئے، سوالات اور ان کی صحت کی جانچ کے بعد سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے دوران ان افراد سے ان کے طرز زندگی سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے، تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ان میں سے بعض افراد چاکلیٹ بالکل نہیں کھاتے تھے جبکہ بعض روزانہ 100 گرام تک چاکلیٹ کھانے کے عادی تھے، اس طرح کہ یہ تمام افراد اوسطا 7ً گرام چاکلیٹ کھاتے تھے ،، ان میں سے 5فیصد افراد کی صحت کی جانچ سے پتا چلا کہ انہیں دل کی بیماریاں لاحِق ہونے کے خطرات دیگر کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہیں جبکہ فالج کے خطرات بھی کم چاکلیٹ کھانے والوں کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہیں۔