سردیوں میں نزلہ زکام اور کھانسی پریشان کئے رکھتی ہے ۔ لیکن جناب اب آپ اپنی پسندیدہ مزیدار چاکلیٹ کھائیں اور کھانسی سے چھٹکارا پائیں۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیاہے کہ چاکلیٹ سے اب تکلیف دہ کھانسی سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ کیونکہ چاکلیٹ میں شامل دا نے دارسفوف تھیوبرومین کھانسی سے آرام میںمفید ہے۔ سائنسدانوں کا مانناہے کف سیرپ پینے سےوقتی طور پر آرام آ جاتا ہے اور نیند سی طاری رہتی ہے۔ لندن کے نیشنل ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹوٹ کے مطابق تھیوبرومین تینتیس فیصد کھانسی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ جنوبی کوریا کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق تھیوبرومین کے کوئی بھی منفی اثرات نہیں۔