بالی ووڈ میں کہا جاتا ہے کہ جس کے سر پر دبنگ خان یعنی سلمان خان کا ہاتھ ہوتا ہے اسکی گاڑی بالی ووڈ کی پٹری پر دوڑنے لگتی ہے۔ اسی لئے نئی یا پرانی ہیرئنوںکی دلی خواہش ہوتی ہے کہ کم سے کم ایک عدد فلم سلمان خان کے ساتھ وہ ضرور کریں۔ اسی امید میں چترانگدا ہیں۔ دو ہزار تین میں فلم ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے اور دیسی بوائزمیں گلیمرس رول اور جوکر میں آئٹم سانگ کرنے کے بعد بھی تقریباً
ایک دہائی کے عرصے میں وہ کچھ خاص نہیں کر سکی ہیں۔ ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ ان کی دوستی ختم ہو جانے کے باتیں گشت کر رہی ہیں۔ ایسے میں چترانگدا سنگھ کو اپنا کیریئر بچانے کے لئے سلمان خان یاد آ گئے ہیں۔ حالانکہ سلمان خان نے انہیں سہارا دینے کا یقین تو دلا دیا ہے لیکن چترانگدا کی مراد کب پوری ہوگی اسی کا ناظرین کو انتظار ہے۔