نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے آال انڈیا میڈیکل سائنس (ایمس) کے چیف ویجیلنس افسر کے عہدہ سے ہٹائے گئے سنجیو چترویدی کو وزیر اعلی کے دفتر میں افسر بکار خاص کے عہدہ پر مقرر کرنے کیلئے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے ۔انڈین فاریسٹ سروس کے 2002 بیچ کے افسر مسٹر چترویدی فی الحال ایمس میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدہ پر تعینا
ت ہیں۔مسٹر کیجری وال نے ماحولیات و جنگلات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دہلی حکومت وزیراعلی کے دفتر میں افسر بکار خاص کے طور پر مسٹر چترویدی کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چترویدی دہلی حکومت کو اپنی خدمات پیش کرنے کو خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق کیجری وال حکومت مسٹر چترویدی کو انسداد بدعنوانی بیورو کا سربراہ بنانا چاہتی ہے ۔