نئی دہلی ، 30 اگست (یو این آئی) سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو جمعہ کے روز بھی کوئی راحت نہیں ملی اور خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ان کی سی بی آئی تحویل کی مدت 2 ستمبر تک کے توسیع کردی۔









