دیوریا:اترپردیش میں دیوریا ضلع کے بڑھیابزرگ گائوں میںپوال سے بنے بستر پر چراغ گرنے سے لگی آگ میں جھلس کر دوبچوں کی موت ہوگئی اورایک شدید طورسے زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ بڑھیابزرگ گائوں کے رہنے والے گڈو وشوکرما کے بچے پانچ سالہ امن، ۹سالہ انکیتا اور تین سالہ نشا کل رات پوال سے بنے بسترپر سورہے تھے اسی دوران وہاں جل رہا چراغ پوال پر گرگیا جس سے لگی آگ میں تینوں بچے شدید طورسے جھلس گئے۔انہوں نے بتایاکہ جھلسے بچوں کو گورکھپور میڈیکل کالج لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن نشا اور انکیتا کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔امن کو میڈیکل کالج میں داخل کرایاگیاہے جہاں اس کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔