گورکھپور(نامہ نگار)شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ-گورکھپورڈویزن پر واقع سنت کبیر نگر ضلع میں چریب ریلوے اسٹیشن پر نئی دہلی سے گورکھپورجانے والی گورکھ دھام ایکسپریس کے چھ ڈبہ حادثہ کے شکار ہوگئے۔
ان میں ایک ایس ایل آر، چار جنرل دوسرے درجہ اور ایک فرسٹ کلاس ایئر کنڈیشن کا کوچ ہے۔ جائے حادثہ پر جنرل منیجر شمال مشرقی ریلوے کے کے اٹل اور متعلقہ محکموں کے صدور کی نگرانی میں راحت کا کام جنگی پیمانہ پر کیا جارہاہے۔ جائے حادثہ پر دو طبی راحت گاڑیاںموقع پر راحت کے کام میں لگائی گئی ہیں۔حادثہ میں زخمی مسافروں کو ان کے مقررہ مقامات تک پہنچانے کے لئے ایک خصوصی گاڑی چریب اسٹیشن پر روانہ کردی گئی ہے۔