چقندر میں وٹامن ”سی“ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو اسے پکانے کے دوران ضائع ہوجاتاہے لہٰذا چقندر کا جوس نکال کر پئیں اور اس کی غذائیت سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کے ساتھ سیب کا جوس بھی شامل کرلیں۔ سیب کی افادیت بیان کرنے کی تو یقیناً کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سارا زمانہ اس سے واقف ہے۔ چقندر اور سیب کا ذائقہ اور صحت بخش جوس بنانے کی سادہ سی ترکیب آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ ان دونوں کا غذائیت بھرا امتزاج آپ کے لئے بہترین مشروب ثابت ہوگا۔ترکیب : چقندر اور سیب کو چھیل کر ان کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ بلینڈر میں ان دونوں چیزوں کو پیس کر ان کا گودا بنائیں اور چھان کر گلاسوں میں بھر لیں۔ مزیدار مشروب تیار ہے۔ اسے تین دن تک فریج میں رکھ کر بھی پیا جاسکتا ہے لیکن تازہ بنا کر پئیں تو زیادہ بہتر ہے۔