لکھنؤ:مال علاقے میں آج صبح چلتی ہوئی ماروتی وین میں آگ لگ گئی۔ وین میں آتشزدگی سے ڈرائیور کسی طرح اپنی جان بچاکر نکلا۔ لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔ موقع پر پہنچی فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔ مال قصبہ کے رہنے والے ادے ویر سنگھ چوہان کی وین میں کچھ خرابی ہونے پر مکینک اسے لے کر گیرج جانے کے لئے نکلا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ قصبہ سے چند قدم کی دوری پر وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے وین آگ کا شعلہ بن گئی۔ وین ڈرائیور نے کسی طرح کود کر اپنی جان بچائی۔ وین میں لگی آگ دیکھ کر آس پاس کے لوگو ں نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اطلاع پاکر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی ۔ گاڑی نے کسی طرح آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جاتاہے کہ وین میں لگی ایل پی جی کٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔