لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کر رہے وکرم ڈرائیور کا پیر پھسل گیااور وہ ٹرین کی زدمیں آگیا جس سے کٹ کر اس کی دردناک موت ہو گئی۔ مسافروں نے لائن پر لاش پڑی دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی اٹونجہ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اٹونجہ کے نگر چوگواں کاباشندہ وکرم ڈرائیور (۲۵) شوبھت شکلا منگل کو اپنی رشتہ داری میں گیا تھا۔ بدھ کی صبح وہ لکھنؤ لوٹ رہا تھا۔ جب ٹرین اٹونجہ اسٹیشن پر رکنے کیلئے دھیمی ہوئی تو چلتی گاڑی سے شوبھت نے اترنے کی کوشش کی۔ ٹرین سے اترتے وقت اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور شوبھت ٹرین کی زد میں آگیا جس سے کٹ کر اس کی موت ہو گئی۔
ریلوے لائن پر لاش پڑی دیکھ کر مسافروںنے اس حادثہ کی اطلاع پولیس کودی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اس حادثہ کی اطلاع شوبھت کے بھائی انکت نے دی ہے۔