لکھنؤ:منڈواڈیہہ لکھنؤ جنکشن ایکسپریس کے ایئر کنڈیشنڈ کوچ میں صفر کررہے ایک کپڑا کاروباری مسافر کے بیس لاکھ روپئے کے گہنوں کے ساتھ تقریباً تیرہ ہزار روپئے نقد بیگ کاٹ کر جعل سازوںنے غائب کردئے۔ اس واردات کی اطلاع سے جی آر پی کے اعلیٰ افسران میں افرا تفری مچ گئی۔ یہ واردات اس وقت ہوئی جب ٹرین راجدھانی کے عیش باغ اسٹیشن سے کچھ ہی دوری پر پہنچی تھی۔ مسافر نے اس واردات کے لئے اٹینڈنٹ کی ساز باز سے اس کے پانچ ساتھیوں نے مل کر انجام دینے کا الزام لگایا ہے۔ مسافروں کی سلامتی اور ان کے سامان کی حفاظت جنرل اور سلیپر کوچ میں تو چھوڑئے اے سی کوچ میں بھی مسافر محفوظ نہیں ہیں۔
اب اے سی کوچوں میں بھی مسافر محفوظ نہیں ہیں۔ موصول اطلاع کے مطابق دوشنبہ کی صبح چھ بجکر چالیس منٹ پر گورکھپور سے چل کر راجدھانی کی جانب آرہی ٹرین ۷۰۰۵۱ منڈواڈیہہ لکھنؤ جنکشن ایکسپریس کے اے سی سکنڈ کلاس کے کوچ نمبر اے ۔۱ کی برتھ نمبر ۵۳ سے ۹۳ تک اپنے کنبہ کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ گورکھپور ، بڑہل گنج کے رہنے والے آلوک کمار گپتا راجدھانی آرہے تھے۔ راجدھانی کے سٹی اسٹیشن سے چارباغ کے درمیان میں ہوئی چوری کی اس واردات سے جی آر پی کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ متاثر آلوک نے بتایا کہ ٹرین اٹینڈنٹ کی ساز باز سے کل پانچ لوگ ٹرین کے کوچ میں اسی وردی میں صفائی کے نام پر آئے صفائی کرنے اور بیڈ رول کو بدلنے کے سلسلے میں انہوںنے مسافروں سے ان کے سامان کو نیچے رکھنے کیلئے کہا۔
جس میں سبھی مسافروں نے ان کی مدد بھی کی ۔ اسی وقت ان کے کنبہ والوں کے دو بیگ بڑی صفائی سے کاٹ کر صفائی کررہے لوگوں نے اس میں رکھے تقریبابیس لاکھ روپئے کے زیورات اور تیرہ ہزار روپئے ان کی آنکھوں کے سامنے سے اڑا لئے اور فرار ہوگئے۔ ٹرین کے عیش باغ اسٹیشن پہنچنے پر آلوک کے کنبہ والوں کا جب بیگ پر دھیان گیا تو انہیں پتہ لگا کہ ان کا سامان چوری ہوگیا۔
متاثر کے ذریعہ کوچ اٹینڈنٹ دیا رام پر اس معاملے پر ساز باز سے چوری کروانے کی رپورٹ انہوں چار باغ ریلوے اسٹیشن کے جی آر پی تھانے میں درج کروائی ۔ جی آر پی نے مسافروں کی شکایت پر کوچ اٹینڈنٹ کو پکڑ لیا۔ فی الحال جی آر پی نے کوچ اٹینڈنٹ کے خلاف اب تک کوئی بھی چارج شیٹ دائر نہیں کی ہے۔
جی آر پی نے بتایا کہ چوری ہوئے زیورات میں خاص طور سے تین منگل سوتر ، چار چین، دو بریسلیٹ ، انگوٹھی، پائل اور بچھیا وغیرہ زیورات تھے۔ سارا سامان دو بیگوں میں الگ الگ کرکے رکھا گیا تھا۔ جسے کاٹ کر نکال لیا گیاہے۔