سانتیاگو ۔ 14 اپریل (یو این این) چلی کی تاریخی بندرگاہ والپریزو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک اور سینکڑوںگھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے 8 ہزار افراد کو آگ سے متاثرہ جگہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ چلی کے حکام کے مطابق آگ 2 لاکھ 70 ہزار آبادی کے شہر کی قریبی جھاڑیوں میں لگی جس نے تیزی سے شہر کی طرف بڑھتے ہوئے راستے میں آنے والے 500 گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا۔شہر کی انتظامیہ اور وزیردفاع کے مطابق آگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں چلی کی صدر مشعل بیلچلٹ نے متاثرہ شہر کا دورہ کیا اور جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ والپریزو شہر کے کئی حصوں کو یونیسکو نے قدیم ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔