کانپور (نامہ نگار)جنوبی افریقہ میں کاروبار کو فروغ دینے کے لئے شہر کے چمڑا کاروباریوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے صنعت کاروں کے ایک وفد نے کانپور کے چمڑاکاروباریوں کو جنوبی افریقہ میں کاروبار کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔کاروباریوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رشتے مضبوط ہوں گے۔
کونسل فارلیدر ایکسپورٹ کی دعوت پراپنی آمد کے دوران جنوبی افریقہ کے نائب سفیر ملوش موگالے کے ساتھ چاررکنی وفد نے کل شام کانپور کے چمڑا کاروباریوں کے ساتھ جلسہ منعقد کیا۔ سی ایل ای کے علاقائی ڈائریکٹر اوپی پانڈے نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے نائب سفیر موگالے نے شہر کے چمڑاکار و باریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں جنوبی افریقہ میں کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مدعو کیا۔جنوبی افریقہ کے وفد نے کاروبا ریوں کو اپنے ملک میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کرا ئیں۔
وفد نے چمڑاکا روباریو ں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری کے ذریعہ روزگار کے مو
اقع پیدا کرنے کے لئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے در میان اعلیٰ سطح پر کاروبار ہو رہا ہے۔لیکن اگر چمڑا درآمد کرنے والے کاروباری وہاں کاروبار کریں گے تو اس میں مزید اضافہ کی گنجائش ہے۔
مسٹر پنڈت نے بتایا کہ جلسہ کو نائب موگالے کے علاوہ سفارتکار اسٹیفینس بوٹس نے بھی خطاب کیا۔