کانپور: اتر پردیش میں کانپور کے چکیري علاقے میں شارٹ سرکٹ سے چمڑے کے کارخانے میں آگ لگ گئی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق آج صبح جاجمؤ کے پاس ہندوستان کمپاؤنڈ میں واقع انیس نفیس ٹینري میں آج شدید آگ لگ گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس اور فائربریگیڈ کے لوگ موقع پر جا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔ آگ کی اطلاع پر موقع پر کانپور کے اے ڈي ایم سٹی اور فوج کے جوان بھی موقع پر پہنچے ۔ فوج کے جوانوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (شہر) اویناش سنگھ نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ آگ سے ٹینري اہلکاروں کی موت ہو گئی ہے ۔
آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے ۔چیف فائربریگیڈ افسر راکیش رائے نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ کی 17 گاڑیوں کے ساتھ آراے ایف کی تین اور فوج کی ایک فائر بریگیڈ گاڑی کی مدد لی گئی۔