چنئی: تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش نہ ہونے اور شہر سے سیلاب کا پانی باہر نکلنے سے لوگوں کو تھوڑی راحت ملی ہے ۔چنئی اور تمل ناڈو کے دیگر علاقوں میں بھاری بارش کی وجہ سے آئے سیلاب سے آج دوسرے روز بھی معمولات زندگی ٹھپ رہے حالانکہ کل رات سے بارش بند ہے جس سے لوگوں کو تھوڑی راحت ضرور ملی ہے لیکن آج صبح سے بھی آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔پانی کی سطح میں تیز ی سے آئی کمی کے مدنظر لوگوں نے سکون کی سانس لیا ہے ۔ کئی لوگوں کے گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور کئی مکانات کی نچلی منزل میں پانی بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے رشتہ دارون اور دوستوں کے گھروں میں پناہ لے رکھی ہے ۔ فوج بحریہ اور سرحدی سلامتی فورس کے جوان اب تک سات ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا چکے ہیں ۔ چمبراپکم ، پونڈی اور پوجھال اضلاع سے پانی کی نکاسی کی وجہ سے اڈیار اور کم ندی میں پانی اترا ہے ۔