بنگلور۔ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور آئی پی ایل کے اپنے آخری لیگ میچ میں کل خطاب کے مضبوط دعویدار چنئی سپر کنگزکے خلاف صرف عزت بچانے کے لئے کھیلے گا۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے ہاتھوں کل 30 رن سے شکست کے بعد آر سی بی کی پلے آف کھیلنے کی امیدیں تباہ ہو گئی۔ یوراج سنگھ کو 14 کروڑ روپے میں خریدنے والے ٹیم مالک وجے مالیا کو اس سے زبردست جھٹکا لگا ہوگا۔گزشتہ آئی پی ایل میں 600 رن بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی بھی اس بار بری طرح فلاپ رہے۔ آرسی بی کل چنئی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باعزت الوداعی لینا چاہے گا لیکن مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے یہ آسان نہیں لگتا۔چنئی پلے آف میں جگہ بنا چکا ہے لیکن اس کا ارادہ کل سنراجرس حیدرآباد سے ملی چھ وکٹ سے شکست سے ابرکر جیت کی راہ پر لوٹنے کا ہوگا۔وہ آرسی بی سے 18 مئی کے میچ میں شکست کا بدلہ بھی برابر کرنا چاہیں گے۔آرسی بی کی بلے بازی سب سے مضبوط مانی جا رہی تھی لیکن وہی اس کی کمزور کڑی ثابت ہوئی ہے۔ گیل ، پارتھیو پٹیل کا خراب فارم ٹیم کے لیے فکر کا سبب رہا ہے اور یوراج پر زیادہ انحصار کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑا۔ کوہلی نے حیدرآباد کے خلاف اس سیشن کی اپنی پہلی نصف سنچری بنا کر فارم میں
واپسی کی۔ گیند بازی میں یجویدر چہل اور مائیکل اسٹارک کو چھوڑ کر آرسی بی کا کوئی گیند باز نہیں چل سکا ہے۔دوسری طرف چنئی کا ہدف کے کے آر اور حیدرآباد سے ملی ہار کے بعد جیت کی راہ پر لوٹنے کا ہوگا۔ فی الحال وہ 13 میچوں میں 16 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔سلامی بلے باز ڈیون اسمتھ نے کل حیدرآباد کے خلاف 47 رن بنائے اور وہ اس فارم کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔فاف ڈو پلیسس ابھی تک مفید اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔ دھونی نے ٹورنامنٹ کی پہلی نصف سنچری بنائی ۔یہ آئی پی ایل میں وہ 13 اننگز میں 44 کی اوسط سے 280 رنز بنا چکے ہیں۔گیند بازی میں فاسٹ بولر موہت شرما نے 15۔ 22 کی مؤثر اوسط سے 18 وکٹ لئے ہیں۔ رانچی۔ دوسری جانب چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ انہیں شکست کی وجوہات کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ نئی گیند سے ان کے گیند بازوں کو وکٹ نہیں مل رہے تھے تو انہیں بڑا اسکور بنانے کی ضرورت تھی ۔دھونی نے حیدرآباد کے ہاتھوں کل ملی چھ وکٹ کی شکست کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں 230 رن کے اسکور کی ضرورت تھی کیونکہ نئی گیند سے ہمارے گیندبازوں کو وکٹ نہیں مل رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شکست کی وجوہات کو ٹھیک کرنا ہو گا کیونکہ ہم نے پچھلے کچھ میچ آسانی سے گنوا دیے ہیں ۔دھونی نے کہا کہ آسان چیز ہر میچ میں ہدف کا تعاقب کرنا ہوگی ۔ آج میں نے بلے بازی کرتے ہوئے کافی گیند لیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ 185 کا اسکور ٹھیک تھا لیکن یہ اوسط سے نیچے تھا ۔وہیں جیت درج کرنے والی حیدرآباد کے کپتان ڈیرین سیمی کو لگتا ہے کہ انہیں صرف میچ جیتنے کی ضرورت ہے اور دیگر ٹیموں کے نتائج اپنے حق میں جانے کی امید کرنی ہوگی ۔سیمی نے کہا کہ ہم چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں اور چیزوں پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اچھی چیز ہے کہ ہم نے پہلے گیند بازی کی ۔ سیمی نے کہا جیت کا کریڈٹ وارنر اور دھون کو جاتا ہے۔کچھ میچوں کے بعد آپ کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے لگتے ہو اور ڈر سنانے والا ہمیشہ ہی بلے بازی آرڈر میں اچھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم اب صرف امید کر رہے ہیں کہ چیزیں ہمارے حق میں جائیں۔ وہیں 90 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے والے مین آف دی میچ وارنر نے اپنی اننگز کا کافی کریڈٹ کپتان دھون کو دیا ۔