امراوتی:آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے دارالحکومت امراوتی میں انا کینٹین کا آغاز کیا ۔ تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ جنہیں لوگ انا کہا کرتے تھے کے نام سے یہ کینٹین کی شروعات کی گئی ۔ اس کے ذریعہ امراوتی کے عوام کو سبسڈی والی غذائی اشیا فراہم کی جارہی ہے ۔
تمل ناڈو میں وزیر اعلی جیہ للیتا کی جانب سے شروع کردہ اماں کینٹین کی طرز پر ریاست اے پی میں انا کینٹین کی شروعات کی گئی ہے ۔ جیہ للیتا کو ان کے چاہنے والے اماں کہتے ہیں۔ چندرابابونائیڈو نے اس کے افتتاح کے بعد لوگوں میں غذائی اشیا تقسیم کی ۔ ایسی کینٹینس کی ریاست بھر میں شروعات کی جائے گی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے این ٹی راما کو عظیم شخصیت قرار دیا اور کہا کہ ایسی کینٹنس کی غریبوں کیلئے ریاست بھر میں جلد شروعات کی جائے گی ۔ اس کے افتتاح کے بعد انہوں نے یہاں غریبوں کو سستے داموں میں فراہم کی جانے والی غذا بھی کھائی ۔ اس کینٹین میں اٹلی سامبر ایک روپیہ ‘ گڑ گھی سے تیار پونگل پانچ روپئے ‘ ‘ املی اور کٹھے سے تیار ہونے والے پولیہارا پانچ روپئے ‘ وجیٹبل رائس پانچ روپئے ‘ فرائڈ رائس پانچ روپئے ‘ سات روپئے میں کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔