حیدرآباد 14 ،اگست(یواین آئی)چندریان 2 خلائی جہاز جس کو 22جولائی کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا گیا تھا،بدھ کو کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن ہوگیا جہاں سے 7ستمبر کو اسے چاند کے جنوبی قطب خطہ پر پہنچایا جائے گا









