چندولی:اترپردیش میں چندولی کے علی نگر علاقے میں کل رات بد معاش ایک صحافی کو زخمی کرنے کے بعد اس کی موٹر سائکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
پولس ذرائع کے مطابق ببوری علاقے کے رہنے والے صحافی ویر کیشور پاٹھک رات موٹرسائکل پر مغل سرائے سے گھر جارہے تھے ۔علی نگر علاقے میں سرسی گاؤں کے نزدیک چکیا مغل سرائے سڑک پر موٹر بائک پر سوار تین بدمعاشوں نے پستول سے فائر کردی جس سے وہ موٹر سائکل کے ساتھ گر گئے ۔پاٹھک کے گرنے کے بعد بدمعاش ان کی موٹر سائکل موبائل اور پرس لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
موٹر سائکل سے گرنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسر موقع پر پہنچے ۔پولس بدمعاشوںکی تلاش کررہی ہے ۔