لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ آزادی کے ہیرو امر شہید چندر شیکھر آزاد کی برسی ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی۔ برسی کے موقع پر کانگریسیوں نے چندر شیکھر آزاد کی تصویر پر گلپوشی کر کے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ا س موقع پر ریاس
تی کانگریس صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے چندر شیکھر آزاد کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کانگریسیوں سے ان کی زندگی ، آدرشوں اور قیمتوں سے سبق لیتے ہوئے ملک کی سالمیت کا تحفظ کرنے کا عہد لینے کی اپیل کی۔اس موقع پر ریاستی کانگریس کے انچارج ترجمان وریندر مدان، رام کوشن دیویدی، رام بہادر، ریاستی خازن ہریش باجپئی، جنرل سکریٹری اومکار ناتھ سنگھ، پرمود سنگھ، ہنومان ترپاٹھی، کمال یعقوب، ایس جے ایس ککڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے امر شہید چندر شیکھر آزاد کی تصویر پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔