چندولی۔(نامہ نگار)۔ ضلع کے سکلڈیہا قصبہ میں لوگوں کے درمیان سادہ زندگی گزارنے والے نوجوانوں کے کارنامہ کی اطلاع دیکھ کر لوگ اس وقت حیران ہو گئے جب انہیں کوتوالی پولیس نے کورٹ سے ریمانڈ پر لیکر ان کی نشاندہی پر خطرناک اسلحوں کے ساتھ چوری کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔ جسے دیکھ کر سبھی لوگوں کے ہوش فاختہ ہو گئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ناگے پور گاؤں کے رہنے والے سابق بی ایس پی ضلع جنرل سکریٹری رام بہادر بھارتی کو گزشتہ ۸؍نومبر کی دیر شام گھر جانے کے دوران نامعلوم ب
دمعاشوں نے گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس معاملہ میں پانچ بدمعاشوں کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس بابت ایس ایس آئی رویندر پرتاپ سنگھ یادو نے بتایا کہ اس واردات میں شامل بدمعاشو ں کو پکڑنے کیلئے پولیس نے چھاپہ ماری کی کارروائی کی جس کے بعد چار بدمعاشوں نے عدالت میں خود سپردگی کردی۔ اسی سلسلہ میں منگل کو دو بدمعاشوں میں بتھاور گاؤں کے رہنے والے امریش پاٹھک و تیندوئی پور گاؤں کے راگھویندر سنگھ عرف راجو کو کورٹ سے ریمانڈ پر لیا گیا تھا جس میں امریش پاٹھک کی نشاندہی پر اس کے گھر سے ایک ۳۲ بور کی پستول اور راگھویندر کی نشاند ہی پر بارہ بور کا ایک طمنچہ اور چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ موبائل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ اس واردات میں شامل پانچ میں سے چار بدمعاشوں نے عدالت میں خود سپردگی کر دی ہے لیکن قصبہ کا رہنے والا بابق تیواری ابھی مفرور ہے جس کے خلاف قرقی کی کارروائی کی جائے گی۔