کانپور(نامہ نگار)منطقائی کمشنر اورضلع مجسٹریٹ کی سختی کے باوجود نگرنگم کے ذریعہ صفائی بندوبست میںبرتی گئی لاپروائی کے سبب بارش میں پانی کا جمائودیکھنے کو ملا۔ جگہ جگہ سڑکیں پوکھروںاورتالابوںمیں تبدیل ہوتی نظرآئی۔جس کے سبب راہ گیروں کوچلنا دشوار ہوگیا۔وہیں دوپہیہ گاڑی چلانے والوںکوبھی دقتوںکا سامنا کرناپڑا۔م نطقائی کمشنر افتخارالدین اورضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکپ نے بارش میں شہر کے باشندوںکو پانی جمائو کی پریشانی سے راحت دلانے کیلئے نالوںکی صفائی کے دوران کئی بارمعائنہ کیا تھا۔افسران کے معائنہ کے باوجود نگرنگم کی پول کچھ گھنٹوں کے بارش میں ہی کھل گئی اورجگہ جگہ پانی بھرجانے کے مسئلہ سے عوام کو دوچار ہونا پڑا۔راوت پورگائوں میں رام للا انٹرکالج سے بکرمنڈی تک بارش کا پانی گھٹنوں گھٹنوں بھرگیا لاپروائی کا عالم یہ تھا کہ یہاں پر ۲۰؍روزقبل گہرائی بڑھانے کیلئے کھوداگیا نالہ بھی ادھوراپڑاہونے کے سبب اس کا گندہ پانی سڑکوںپر بھرگیا۔ بارش نے مسئلہ کو دوگنا کردیا ۔ اور علاقائی لوگوںکو گندے پانی سے گزر کر نکلنا پڑا۔راوت پورریلوے اسٹیشن کے پاس جے این این یو آرایم اسکیم کے تحت ہوری گہری کھدائی اورسڑک پر پڑی مٹی بارش میں سڑک پر پھیل گئی جس سے راہیگیروں اورگاڑی چلانے والوں کو راہ چلنا دشوارہوگیا۔وی آئی پی روڈ سے سول لائنس علاقہ میںبھی نالہ صفائی میں بہرتی گئی لاپروائی کے سبب بارش کا پانی سڑکوں پر بھرگیا ۔ کم وبیس ایسانظارہ شہر کے کئی علاقوں میںدیکھا گیا۔