کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیس سے تیس ہزار لوگوں نے حکومت کو بے بس کر دیا ہے۔
نام معلوم مقام سے دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کا نیا وڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 20 سے 30 ہزار لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں، ہمیں موقع مل جائے گا کہ اپنا مقصد پورا کر سکیں۔
ملا فضل اللہ کے اس بیان کو اسلام آباد میں حالیہ درپیش بحران کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ پیر کے روز مشتعل بلوائیوں نے سرکاری ٹی وی
کی عمارت پر قبضہ کر کے نشریات معطل کر دی۔