نئی دہلی (وارتا) دہلی تھوک جنس بازار میں آج چنندہ غذائی تیلوں کے نرخ میں کمی کا رجحان رہا۔ تیلوں کے علاوہ چنے میں بھی نرمی اور گہیوں میں تیزی رہی۔ جب کہ شکر بازار میں سست روی نظر آئی۔ تیل تلہن گھریلو سطح پر گذشتہ روز کی تیزی کے بعد ہفتے کے آخرمیں طلب کے آخر میں سرسوں تیل، سویا ریفائنڈ اور سویا ڈگم میں ۵۰۔۵۰ روپئے اور مونگ پھلی کے تیل میں ۱۰۰ روپئے فی کوئنٹل کی نرمی رہی۔ جب کہ بنولا تیل، چاول چھلکا تیل، تل کا تیل اور پام آئل میں استحکام رہا۔ اس کے علاوہ غیر غذائی تیلوں میں بھی کم وبیش استحکام رہا۔اناج بازار میں اناج کی مناسب مقدارمیں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان خریداروں کے آنے سے گہیوں میں ۱۰ روپئے فی کوئنٹل کی تیزی رہی۔