نئی دہلی(بھاشا)خردہ مانگ بڑھنے سے دہلی دال بازار میںآج چنندہ اجناس کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق اورد اور اور د کی دال چھلکا مقامی کی قیمت بالترتیب ۵۰ روپئے اور ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۳۹۰۰:۴۷۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ اورد کی دال اعلیٰ کوالٹی اور دھویا کی قیمت ۱۰۰ روپئے کے نقصان کے ساتھ بند ہوئی ۔ ملکا مقامی اور اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۴۸۰۰:۴۹۰۰روپئے اور ۵۰۰۰:۵۱۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ وہیں آناج بازار میں آج باسمتی چاول کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی۔ محدود
کارو بار کے دوران دیگر اناجوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں ۔ بازار ذرائع کے مطابق باسمتی چاول عام اور پوسا ۱۱۲۱ قسم کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۸۲۰۰ :۸۹۰۰ روپئے ا ور ۷۴۰۰:۹۰۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔
اس کے علاوہ دہلی تیل بازار میںآج پامولین تیل کی قیمتوں میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔ محدود کارو بار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر خوردنی اور غیر خوردنی تیلوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں۔ بازار ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بازار میں پام آئل کی قیمت بڑھ کر ۱۷ ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ پامولین آر بی ڈی اور پامو لین کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالتریب ۶۸۰۰ روپئے اور ۶۴۵۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔