ممبئی (وارتا) ملک کے اہم ترین کاروباری بینک بھارتیہ اسٹیٹ بینک(ایس بی آئی) نے ایک کروڑ روپئے سے کم کی چنندہ میعادی جمع پر سود کی شرحوںمیں بدلاؤ کیاہے۔یہ تبدیلی ۱۸ ستمبر سے موثر ہوگی۔ شیئربازاروں کو دی گئی اطلاع میں ایس بی آئی نے بتا یا سات روز سے ۱۸۹دن کے میعادی جمع پر پہلے کی طرح سات فیصد سالانہ سود دیگا لیکن ۱۸۰دنوں سے زیادہ اور ۲۱۰ دنوں تک کی میعادی جمع پر سودکی شرح کو ۲۵ء۰ فیصد بڑھا کر ۲۵ء۷ فیصد دیا گیا ہے۔ بینک نے ۲۱۰ دن سے لے کر ایک برس سے کم کی جمع پر سود کی شرح
کو ساڑھے سات فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ ایک سال سے زیادہ اور تین سال سے کم پر شرح سود کو ۲۵ء۰ فیصد کم کرتے ہوئے ۷۵ء۸ فیصد کردیاہے۔ اس کے علاوہ تین سے زیادہ اور پانچ سال سے کم مدت پر شرح سود ۷۵ء۸ فیصد پر ہی برقرار رکھا ہے اور پانچ سال سے زیادہ مدت کی جمع پر بھی قبل کی شرح ہی برقرار رہے گی۔