لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔چنہٹ علاقہ میں رہنے والے محکمہ تعمیرات عامہ میں تعینات انتظامی افسران کے گھر کا تالا توڑ کر چور ہزاروں روپئے کے زیورات چوری کر لے گئے۔ وہیں مڑیاؤں علاقہ میں چوروں نے ایک زیورات کی دکان کا شٹر اٹھاکر زیوات پر ہاتھ صاف کر دیا۔ پولیس نے دونوں معاملات میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ چنہٹ کے کمتا اجے نگر میںرہنے والے خلیل احمد صدیقی جواہر بھون واقع محکمہ تعمیرات عامہ میں انتظامی افسر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ منگل کی رات وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ جانکی پورم سیکٹر سی واقع اپنی سسرال گئے ہوئے تھے۔ دیر رات جب وہ لوگ گھر واپس پہنچے تو دیکھا کہ گھر کے پچھلے حصہ سے کچھ لوگ بھاگ رہے ہیں۔ اہل خانہ ج
ب کمرے کے اندر پہنچے تو سارا سامان بکھرا ہوا تھا، الماری کا تالا ٹوٹا ہوا تھا او ر اس میں رکھے ہوئے زیورات اور چار ہزار روپئے نقد بھی غائب تھے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔
دوسری جانب مڑیاؤں کے پریتی نگر ڈڈولی روڈ پر علی گنج کے سیکٹر اے میں رہنے والے چندن رستوگی کی جے ما ں گوری کے نام سے زیورات کی دکان ہے۔ منگل کی رات وہ دکان بند کر کے گھر چلا گیا۔ بدھ کی صبح انہیں اطلاع ملی کہ ان کی دکان کا شٹر اٹھاکر چوروں نے چوری کر لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی چندن دکان پہنچا تو اس نے دیکھا کہ دکان کا شٹر ٹیڑھا کر کے چور دکان میں رکھے زیورات چوری کر لے گئے۔ اس معاملہ میں پولیس نے صراف کی تحریر پر چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔