لکھنؤ۔(نامہ نگار)لیساافسران کی ناک کے نیچے سے چنہٹ علاقہ میں چوروں نے ٹرانسفارمر کا تیل سمیت کئی حصہ چوری کرلئے ۔جونئر انجینئر معاملہ کو دبانے کیلئے چوری کو دبائے رہے لیکن دیرشام ایکزیکیٹیوانجینئرکے علم میں آنے کے بعد انھوں نے چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ۔اتوارکی رات چوروں نے ٹرانسفارمر پر ہی ہاتھ صاف کیااوراس کا سامان چوری کرلیا۔تیواری گنج کے جعفر پورواکے سرکاری ٹیوبویل کے نزدیک لگاچارسوکے وی اے کا ٹرانسفارمر چوروں کے ہاتھ لگ گیا۔سب اسٹیشن ملازمین کے مطابق اتوارکو ٹرانسفارمر جل گیاتھا جسے تبدیل کرنے کیلئے دوسرا چار سو کے وی اے کا دوسرا ٹرانسفارمر لایاگیاتھا۔جونئر انجینئر رام اقبال کے علاقہ میں لگایہ ٹرانسفارمردیررات جگہ پر پہنچا۔رات ہونے کے سبب ٹرانسفارمر
فوراًنہیں لگایاجاسکا۔ملازمین نے ٹرانسفارمر بدلنے کیلئے دوسرے دن کا انتظارکرنامناسب سمجھا۔لیکن چوروں نے رات کے اندھیرے میں ہی اپناکام کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کے سبھی اہم حصہ کھول لئے ۔چوروں نے ٹرانسفارمرکا اوپرکا حصہ چھوڑکر تقریباًسبھی کچھ چوری کرلیا۔صبح ہوتے ہی جونئر انجینئر کواس چوری کا پتہ چلا دوپہر تک وہ معاملہ کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرتے رہے لیکن جب واردات کی اطلاع ایکزیکیٹو انجینئرتک پہونچی تو انہوں نے چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ۔