سدھارتھ نگر:ضلع پنچایت اور بی ڈی سی انتخابات ۱۷ اکتوبر کو سدھارتھ نگر میں ہونگے ۔ چوتھے مرحلے کے انتخاب میں ۶ اور ۷ اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سریندر کمار نے کہا کہ ڈومریا گنج بھونا پور اور کھنیاو بلاک میں پرچہ نامزدگی پر امن طور پر داخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ۸اور ۹ اکتوبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہو گی ۔ اور سترہ اکتوبر کو الیکشن ہو گا۔ علامتی نشان ایلاٹ ہونے کے بعد ہر امیدوار کو تشہیر کرنے کاموقع ملے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ سترہ اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں ۳۰۰کانسٹیبل ، ۱۲۰۰ پی اے سی اور ستر ایس او کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔