کانپور(نامہ نگار)راشٹریہ لوک دل کی جانب سے چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ واقع کلکٹرگنج میں ان کا یوم پیدائش یوم کسان کے طورپر منایاگیا۔اس موقع پر خصوصی مقررکانپور کے راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر سریش گپتا نے اپنی تقریرمیں کہا کہ چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن کے اعزازسے نوازاجائیگا۔ انھوں نے آنجہانی وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چودھری چرن سنگھ گاندھی وادی مفکر کے علاوہ کاشتکاروں ،مزدوروں ، بے روزگاروں ،خواتین ،دلتوں،بنکروں اورنوجوانوں کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر وملیش پاٹھک نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ نے کاشتکاروں اورکمزروں کی جدو جہد کے علاوہ پٹواری بندوبست کی جگہ لیکھ پال بندوبست نافذ کرکے کاشتکاروں کو پٹواریوں کے شکنجہ سے نجات دلائی ۔پروگرام کی نظامت حشمت علی انصاری نے انجام دی۔ اس موقع پر سریش اگرہری ،لطیف بابا، ستیندرکھنہ ، سنجے پال ، نثاراحمد، محمداسلم،رجب علی،چودھری اورندسنگھ کے علاوہ راجیندر پرساد یادو، وویک شیل دوبے ، نمیتا کٹیار، اوشا سچان ،سچی سنگھ اورمالتی کٹیاروغیرہ موجودتھیں۔