رامپور (نامہ نگار)راشٹریہ لوک دل کے کیمپ دفتر میں آج سابق وزیراعظم اورکسانوںکے مسیحاآنجہانی چودھری چرن سنگھ کے ۱۱۲ویں یوم پیدائش پر مذاکرے کا انعقادکیاگیا۔اسکے علاوہ چودھری چرن سنگھ کی تصویر پر گلپوشی کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خان نے چودھری چرن سنگھ کی زندگی پ
ر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے تمام عمرغریبوں، کسانوں، پسماندہ طبقوں اورخواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔چودھری چرن سنگھ نے کاشتکاروں کے مسائل کو بہت قریب سے دیکھا اورسمجھا اورپوری زندگی انھیں حل کرنے کیلئے جدوجہدکی۔انھوںنے اپنی زندگی میں سیاسی ، سماجی اقتدار کو نئی بلندیاں دیں اورملک کی آزادی کیلئے جنگ لڑی۔چودھری چرن سنگھ ایک سچے ہندوستانی تھے اورتمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ میںلیکر چلنے میںیقین رکھتے تھے انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چودھری چرن سنگھ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔اس موقع پر مکی خان،فرحان خان، بلال خاں،شکیل خاں کے علاوہ محبوب احمد ،نعیم قریشی،عظیم الرحمان خاں وغیرہ موجودتھے۔