کانپور: گشتی پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے شاطر چوروں نے اتوار کو وکیل سمیت آرڈیننس فیکٹری ملازم کے گھر میں تقریباً ۲۲لاکھ روپئے کے زیورات سمیت نقد روپئے چوری کر لئے ۔ ریل بازار کھپرا محال میں رہنے والے راجیو گوئل وکیل ہیں انہوں نے بتایا کہ رکشا بندھن پر ان کی بیوی مائکے گئی ہوئی تھی ۔اس وقت وہ اپنی چھوٹی بہن رنجیتا کے ساتھ گھر پر رہ رہے تھے۔
گھر سونا پا کر چور پیچھے کے راستے سے گھر میں داخل ہوئے ۔ چوروں نے نشیلہ اسپرے چھڑک کر الماری میں رکھے سونے چاندی کے زیورات اور نقدرقم لے کر فرار ہو گئے۔ صبح سو کر اٹھنے کے بعد گھر کا سارا سامان بکھرا ملا پڑا۔
یہ نظارہ دیکھ کر انہوں نے اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ وکیل نے بتایاکہ چوروں ے ۲۶ ہزارروپئے سمیت بیوی اور بہن کے گیارہ لاکھ کے زیورات چرالے گئے۔ دوسری جانب کاکادیو باشندہ گوردھن داس جبل پور آرڈیننس فیکٹری میں ملازم ہیں۔ کنبہ والوں کے مطابق وہ رکشا بندھن پر اپنے سسرال گئے ہوئے تھے ۔
وہ گھر پر تنہا تھے دوشنبہ کی صبح جب وہاں کمرے سے اٹھ کر بیوی کے کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ الماری می رکھی تجوری کا تالا ٹوٹا ہواتھا۔ اور اس میں رکھے بیوی اور بہو کے زیورات سمیت ایک لاکھ روپئے نقد غائب تھے ۔انہوں نے چوری کی اطلاع پولیس کو دی ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کی ۔ جس پر انہوں نے بتایاکہ چوروں نے گیارہ لاکھ روپئے زیوارت سمیت چوری ہو گئے۔ ایس او ادئے راج نے متاثرکنبہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔