لکھنو:ڈیڑھ برس میں تیسری مرتبہ مٹھائی کی دکان کو نشانہ بناکر چوروں نے وہاں سے ہزاروں روپئے نقد سمیت مٹھائی کے دیگر سامان چوری کر لیا۔ صبح جب منیجر نے دکان کا شٹر اٹھایا تو اسے واردات کی اطلاع ملی۔ اطلاع منیجر نے دکان کے مالک کود ی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مکان مالک کاکہنا ہے کہ پیچھے کے دروازے کا تالا توڑ کر چور اندر آئے اور واردات کوانجام دے کر رفو چکرہو گئے ۔
وہیں چنہٹ میں بھی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل پر بھی چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا۔ اندرا نگر کے ڈی بلاک باشندہ امت جیسوال کی سمرا میں کلیوم سوئٹس کے نام سے دکا ن ہے۔ گزشتہ شب چور ان کی دکان کا پچھلا دروازہ توڑ کر ۵۲۰۰ روپئے نقد اور ہزاروں روپئے کی چاکلیٹ ،ڈرائی فروٹس ، مٹھائیاں چوری کر لے گئے ۔ صبح منیجر ادے راج نے جب دکان شٹر کھولا تو دیکھا کہ ساری مٹھائیاں بکھری ہوئی ہےں اور دکان کا پچھلے دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر بھی غائب ہے۔ دکان مالک امت جیسوال کے مطابق ڈیڑھ برس میں ان کے یہاں چوری کی یہ تیسری واردات ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب چنہٹ کے گوئلا گاو¿ں کے رہنے والے دنیش کمار ورما کی موٹر سائیکل نمبر یو پی ۳۲ ای ایم ۶۱۶۸ چوری ہو گئی۔ ان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی تھی ۔