ہاپوڑ(نامہ نگار)بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ وہ ایک کے بعد ایک چوری کی وارداتوںکو انجام دے رہے ہیں لیکن پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ بدمعاشوں نے کل رات ایک دکان میں چوری کی اورنقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔بدمعاشوں نے گزشتہ دودنوں میں چار مقامات پر چوری کی واردات کو انجام دے کر پولیس کو چیلنج کیا ہے موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے رام گنج محلہ کے باشندے راجیش عرف ڈمپل کی کلکٹرگنج علاقہ میں شرما بیکری کی دکان ہے۔سنیچر کی شام راجیش دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا۔رات میں بدمعاشو ں نے دوکان کا تالا توڑ کر اس میںرکھی ہوئی نقدرقم چوری کرلیا ۔
ا توارکی صبح جب لوگوں نے دوکان کا شٹر کھلا ہوادیکھا تو انھوںنے اس کی اطلاع راجیش کو دی۔راجیش نے دوکان میںدیکھا کہ اس کی رقم غائب تھی۔غلہ میں تقریباتین ہزار روپئے رکھے ہوئے تھے اس کے علاوہ بدمعاشوں نے گول مارکیٹ واقع کپڑوں کی دکان کا تالا توڑ کر چوری کرنے کی کوشش کی لیکن شٹرڈبل ہونے کی وجہ سے بدمعاش چوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔اس کے علاوہ جمعہ کی شب میں بدمعاشوں نے تین مقامات پر چوری کی واردات کو انجام دیا۔سورگ آشرم روڈ واقع تیاگی نگر کے باشندے وجے تیاگی کے گھر سے تقریبا دولاکھ روپئے کے زیورات ، محلہ پناپوری کے باشندے بدھ پرکاش کے گھر سے چالیس ہزار روپئے نقد اورپانچ لاکھ کے زیورات اورلودھی نگر روڈ واقع کوشل ترقیاتی اسکیم تربیتی مرکز سے بیٹری ، انوائیٹراورتین این سی ڈی سمیت قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔اس سلسلے میں ایس پی راجیندر پرساد پانڈے نے بتایا کہ چوری کی وارداتوں پر روک لگانے کیلئے تمام تھانہ انچارجوں کو اپنے اپنے علاقوں میں رات کے وقت مستعدی سے گشت کرنے کا حکم دے
دیاگیاہے۔