لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔علی گنج پولیس نے چوری کا منصوبہ بنا رہے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کے پاس سے کئی آلات برآمد ہوئے ہیں جن کی مدد سے وہ لوگ تالا توڑتے تھے ۔ داروغہ اروند سنگھ کے مطابق جمعرات کی رات پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ اندرا نگر ریلوے کراسنگ کے پاس چوری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی گھیرا بندی کر کے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ تھانے لاکرپولیس کے ذریعہ تفتیش کرنے پر چوروں نے اپنا نام وکاس نگر کے جھونپڑی پٹی میں رہنے والے کلدیپ کمار، اسلام، رنجیت اور علی گنج کا رہنے والا دیپ بتایا۔ ان میں سے کلدیپ ، اسلام اور رنجیت اصلاً بارہ بنکی کے رہنے والے ہیں۔ ان چوروں کے پاس سے ایک آری ، بلیڈ، لوہے کا راڈ ، چابیوں کا گچھا اور پیچکس برآمد ہوا ہے۔