لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ موہن لال گنج میںانجینئرنگ کالج سے تار چوری کرتے ہوئے ایک نوجوان کو لوگوں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے نوجوان کے قبضہ سے ایک بوری چوری کا تار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب مڑیاؤں میں ایک پرائیویٹ اسکول سے چوری کرتے ہوئے ایک نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔ لوگوں نے نوجوان کو پکڑ کر اس کی پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ موصولہ خبر کے مطابق موہن لال گنج واقع شیو گنج ریزارٹ کے گارڈ منوج نے بتایا کہ انجینئرنگ کالج کی عمارت میں ایک شخص چوری کرنے کی نیت سے کودا۔ منوج نے اس کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے کالج کے اندر سے ایک نوجوان کو گرفتار
کر لیا۔ نوجوان نے اپنا نام قلندر کھیڑا کاباشندہ پتی لالب بتایا۔
پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک بوری چوری کا تار برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ دوسری جانب مڑیاؤں کے نرملا پیراماؤنٹ اسکول سے ایک شخص قیمتی سامان چوری کر کے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا اسی دوران اسکول کے اسٹاف نے اسے پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کر دی۔ نوجوان نے اپنا نام نیپال کا باشندہ بھیم سنگھ بتایا۔اسٹاف نے بھیم سنگھ کو پولیس کے حوالے کر دیاہے۔