لکھنؤ(نامہ نگار)چوری کامال فروخت کرنے نکلے شاطر چورکو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ملزم کے پاس سے ہزاروںکی نقدی کے علاوہ بڑی مقدارمیںچوری کی اشیاء برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ جوسامان برآمد ہواہے اسے ملزم نے گذشتہ ہفتہ ہی ایک دکان کاشٹر توڑ کرچوری کیا ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے جیل بھیج دیاہے ۔ٹھاکر گنج ایس او سمربہادرنے بتایاکہ منگل کی شام چومکھی پلازاہردوئی روڈ کے پاس سے ایک نوجوان کوگرفتارکیاگیا۔پوچھ گچھ کی گئی تواس نے اپنا نام ٹھاکر گنج کے مصری بغیا کارہنے والا وکیل ولد حشمت خان بسواںسیتا پور کابتایا ۔وکیل کے پاس سے پولیس نے ۲۲ہزارسات سوروپئے نقد اور ایک چوری کاانورٹر برآمد کیاہے ۔وکیل نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ گزشتہ ۲۶دسمبر کواس نے رات چار بجے گڑھی پیرخاں
ٹرانسفارمر کے پاس موبائل کی دکان کاشٹر توڑ کرایک پرس ،۶ہزارروپئے، موبائل فون ،میموری کارڈ،ریچارج کوپن اور انورٹر چوری کیا تھا۔چوری کیا گیا سارا سامان بالاگنج سفیدمسجد کے پاس رہنے والے گڈوکو فروخت کردیا تھا۔ گڈونے انورٹر کے کم دام لگائے تھے جس کی وجہ سے نہیںدیاتھا۔ آج وہ انورٹر فروخت کرنے کیلئے نکلا تھا۔