حیدرآباد : آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں چور ایک بینک کا اے ٹی ایم مشین لے کر فرا رہوگئے ۔ یہ واقعہ ضلع کرنول کے ادونی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔
ادونی کے سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج روڈ پر واقع انڈین بینک کے اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر اسے اٹھاکر لے جانے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس اے ٹی ایم میں سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے ہیں۔بینک کے افسروں نے بتایا کہ اس اے ٹی ایم مشین میں پانچ لاکھ 27ہزار روپئے کی رقم تھی ۔ بینک کے افسروں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے چوروں کو پکڑنے کی کوششیں شروع کردیں ۔