لکھنو۔(نامہ نگار)گڑمبا تھانے میں چور ایک گھر سے ہزاروں روپئے نقد اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا ۔مکان مالک کو چوری کے واقعہ کی اطلاع پڑوسی سے ملی۔ پولیس نے مکان مالک کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا۔ موصولہ خبر کے مطابق گڑمبا کی کلدیپ انکلیو ایئر فورس کالونی کے باشندے سمت مشرا نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ظہیرا پور کے قریب اس کے خسر مہندر پرتاپ کا مکان واقع ہے۔ گھر میںتالا پڑا ہوا تھا۔ گھر کے لوگ اپنے رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے اسی دوران اپنے خسر کے پاس پڑوسی کا فون آیا۔ پڑوسی نے بتایا کہ اس کے گھر کا تالا ٹوٹاہوا ہے۔ خبر ملتے ہی مہندر اپنے گھر پہنچے تو دیکھا کہ الماری میں رکھا ہوا سامان زمین بکھرا پرہوا تھااور نقد رقم جویلری باکس غائب تھا۔ مہندر نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔
پولیس نے مہندر کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔