کراسٹچرچ ۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو ہفتہ کو پاکستان کے خلاف عالمی کپ میچ میں ہیمسٹرنگ چوٹ کا شکار ہو گئے لیکن اس کے باوجود وہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کا حصہ بنے رہیں گے۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو یہاں ہیگلے اوول میں گروپ بی کے میچ میں 150 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ لیکن اس دوران بلے باز براوو کو ہیمسٹرنگ کی چوٹ لگ گئی۔ اگرچہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے میڈیا منیجر فلپ اسپون
ر نے کہا کہ براوو اب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ فلپ نے بتایا کہ براوو ویسٹ انڈیز کی اننگز میں رٹائرڈہرٹ ہونے کے بعد ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کے پٹھوں میں ہلکے کھنچائو کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے کہابراوو کی چوٹ سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کیا گیا ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ رہے گا۔منیجر نے ساتھ ہی کہابراوو اس چوٹ کے بعد منگل کوکینبرا میں زمبابوے کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اگلے میچ سے ضرور باہر رہ سکتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے پہلے براوو نے 78 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 49 رن کی اہم اننگز کھیلی تھی اور صرف ایک رن سے وہ اپنی نصف سنچری لگانے سے چوک گئے تھے۔