ملبورن ۔آسٹریلیا کے آل رائونڈرکھلاڑی
گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے پر نہیں جا سکیں گے ۔کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فاکنر کے گھٹنے کا آرتھو اسکوپک آپریشن کیا جائے گا ۔سی اے نے کہا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے آل رائونڈر کھلاڑی مویسس ہیرکس جنوبی افریقہ کے دورے پر ون ڈے ٹیم میں فاکنر کی جگہ لیں گے ۔ساتھ ہی جنوبی آسٹریلیا کے کین رچرڈسن کو ٹوئنٹی -20 ٹیم میں فاکنر کا مقام لینے کے لئے کیا گیا ہے ۔سی اے کے فیزیو کنتورس نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ کھیلی گئی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران فاکنر کو گھٹنے میں چوٹ لگی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سی اے کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ فاکنر کے گھٹنے کا آرتھو اسکوپک آپریشن کیا جائے گا اور یہ آپریشن منگل کو ہی ہوگا ۔دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز فاکنر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز کی طرح ٹوئنٹی20 میچز میں بھی انگلینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کریں گے۔ ٹوئنٹی 20 سیریز کے حوالے سے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور وہ اس سیریز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں کامیابی کا اس سیریز میں فائدہ ہوگا اور انگلینڈ کی ٹیم دبائو کا شکار ہوگی۔ اگر انہیں سیریز میں بولنگ کا موقع ملا تو وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 میچز میں آسٹریلوی ٹیم کو ہوم گرائونڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا اور انہیں پوری امید ہے کہ ایک روزہ اور ٹیسٹ سیریز کی طرح ٹوئنٹی20کی سیریز میں بھی آسٹریلوی ٹیم اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کرے گی۔