میرٹھ: تھانہ ٹی پی نگرعلاقے میں دس سال کی ایک بچی سے پڑوس میں رہنے والے ایک چوکیدار نے مبینہ طور پرآبرو ریزی کی۔ پولیس نے اہل خانہ کی تحریر پرمتاثر بچی کا طبی معائنہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ ملزم مفرور ہے۔ ایس ایس پی اوم قاسم نے بتایا کہ محکم پور واقع ایک فیکٹری میں ملازم ایک شخص کی دس سالہ بچی کو اس کے پڑوس میں رہنے والا اسکول کا چوکیدار لوکیش ورغلا کر بچی کو اپنے گھر لے گیا اوروہاں بچی کی آبرو ریزی کی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اہل خانہ پہلے علاقے کے لوگوں سے ملے اور اس کے بعد انھوں نے اس واقعہ کی شکایت پولیس میں درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پرپولیس نے ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر پرچھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہو گیا۔