لکھنو : راجدھانی میں مسلسل بڑھ رہی گاڑیوں کی تعداد کے پیش نظر چوک واقع وکٹوریہ اسٹریٹ میں ۴۰کروڑ کی لاگت سے پارکنگ بنائی جائے گی۔ لکھنو¿ ترقیاتی اتھارٹی نے اس کےلئے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایل ڈی اے کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر ڈی آر یادو نے بتایا کہ چوک میں پارکنگ بنانے کامعاملہ کافی عرصہ سے زیر التوا ہے۔حکومت سے بجٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے بجٹ منظور ہوتے ہی یہاں پر پارکنگ بنانے کا کام کیاجائے گا۔ ابھی تک راجدھانی میں اتنی بڑی لاگت کی کوئی بھی پارکنگ نہیں بنائی گئی ہے۔