شہڈول:چٹ فنڈ کمپنی کے خلاف درج ایک شکایت کے معاملے کی تفتیش کیلئے اڈیشہ اور مدھیہ پردیش کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیموں نے شہڈول اور ریوا میں کمپنی کے چار اڈورں پر کارروائی کی لیکن ابھی تک سی بی آئی کی ٹیموں نے اس معاملے میں کچھ بھی انکشاف نہیں کیا ہے ۔سی بی آئی جبلپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش سورتی نے بتایا کہ اڈیشہ کی راجدھانی بھوبنیشور میں کمپنی کے خلاف درج شکایت کے بعد بھوبنیشور سے سی بی آئی کی ایک ٹیم یہاں آئی اور کمپنی کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کیلئے سی بی آئی جبلپور سے تعاون کی اپیل کی۔
سی بی آئی کی ٹیموں نے کل صبح سے رات گئے تک شہڈول اور ریوا ڈویژنوں میں واقع کمپنی کے چار اڈوں پر کارروائی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہڈول کے ایک شخص پشپیندر سنگھ کو گزشتہ دنوں اندور کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا تھا کہ اس نے کمپنی کے ذریعہ پانچ ہزار کروڑ روپیہ کی دھوکہ دہی کی ہے ۔ یہ چھاپہ اسی جانچ کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔