لکھنؤچڑیاگھر کی سیر کیلئے جانے والوں کو اب قطار میں لگ کرٹکٹ نہیں لیناپڑے گا۔انتظامیہ نے ان کی پریشانیوں کو حل کرتے ہوئے صدر دروازے پر ہی ٹکٹ کے انتظام کا فیصلہ کیا ہے۔۶۰روپئے فی ٹکٹ پر چڑیاگھر میں واقع مچھلی گھر، نکٹرنل ہائوس وغیرہ کی سیر کی جاسکے گی جبکہ بچوں کیلئے یہی ٹکٹ تیس روپئے کا رکھاگیا ہے۔
آج یہاں سکریٹری برائے جنگلات بی این گرگ کی صدارت میں چڑیاگھر کے مشیروں کی کمیٹی اور مینجمنٹ بورڈ کا ایک جلسہ ہوا جس میں محکمہ جاتی افسران شریک ہوئے۔
کمیٹی اور مینجمنٹ کے ذریعہ میٹنگ میں کئی نکات پر تبادلہ خیال کیاگیا پہلے لوگوں کو مچھلی گھر اور اس سے متعلقہ دیگرمقامات کیلئے باربارلائن میں لگ کر ٹکٹ لیناپڑتاتھا جس کے مد نظر اب صدردروازے پر ہی ٹکٹ کے انتظام کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کی سہولیات کے مدنظر بیٹری سے چلنے والی گاڑی اور بچوں کیلئے ریل کا ٹکٹ ۱۰۰روپئے مقرر کیاہے جبکہ بچوں کو یہی ٹکٹ پچاس روپئے میں ملے گا۔اسی طرح نئی ریل کو تیارکرنے میں سلامتی بندوبست کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
بچوں کیلئے ریل چلانے سے قبل کسی معیاری ایجنسی سے اس کی جانچ بھی کرائی جائے گی۔اسی طرح چڑیاگھر میں مویشی ڈاکٹرکو ٹھیکہ پر رکھنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔میٹنگ میں چڑیاگھر کے اندر بہہ رہے گندے نالے کو منتقل کئے جانے کیلئے ایڈیشنل سٹی کمشنر انل کمار کو ہدایت دی گئی ہے اسی طرح لوگوں کی سہولت کیلئے پارکنگ کے انتظام کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔