چکن بریسٹ دو عدد
مکھن دو سو گرام
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی کالی مرچ دو چائے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
کٹے ہوئے پارسلے ایک کھانے کا چمچ
انڈے دو سے تین عدد
میدہ ایک کپ
بریڈ کرمبز ایک کپ
تیل ایک کپ
ابلے ہوئے آلو آدھا کلو
ترکیب۔
ایک پیالے میں مکھن، نمک، پسی کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ اور پارسلے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
دوسرے پیالے میں انڈے پھینٹ لیں۔
اب چکن بریسٹ میں مکھن کا مکسچر بھر کر فولڈ کریں۔
پھر اسے میدے، انڈے اور بریڈ کرمبز سے کوٹ کر لیں۔
اس کے بعد گرم تیل میں فرائی کر لیں۔
ایک پیالے میں ابلے آلو، نمک اور پسی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے بالز بنائیں۔
اس کے بعد فرائی چکن بریسٹ کو پٹاٹو بالز سے گارنش کر کے سرو کریں۔