اجزا:
چکن بریسٹ پیس:دوعدد’ پھلی کے دانے: آدھا کلو گرام’ چینی: 20 گرام’ سیسم آئل: 7گرام’ سیاہ مرچ: حسب خواہش’ سویا ساس: 4 ٹیبل سپون
نمک: حسب ذائقہ’ ادرک (کترا ہوا): 7 گرام’ ٹماٹر ساس:4ٹیبل سپون’ سرکہ: 40ملی لیٹر
ترکیب:
سب سے پہلے پھلی کے دانوں(بینز) کو دھو کر صاف کرلیں۔ چکن کو بھی اچھی طرح سے دھو کر صاف کرلیں۔ اس کے بعد چکن کے باریک ٹکڑے کرلئے جائیں اور انہیں اُبال کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔ یہ اچھی طرح سے گل جانے چاہئیں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں سرکہ ‘ سویا ساس اور ٹماٹو ساس’ نمک’ چینی اور سیاہ مرچ ملا کر انہیں اچھی طرح سے مکس کرلیا جائے پھر اس پر یہ تمام اشیاء ڈال دیں اور اسی پلیٹ پر سیسم آئل بھی چھڑک دیں۔ کترا ہوا ادرک بھی اس پر ڈال دیا جائے ۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھرپور لذیذ ترین سلاد تیار ہے’ہر قسم
کے کھانوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔