سنبھل:چھاتر ایکتا منچ نے انکم ٹیکس محکمہ کے افسران کو روشناس کرایا ہے کہ شہر میں ناجائز کوچنگ سینٹر بے خوف چل رہے ہیں ان سینٹروں پر ہزاروں کی تعداد میں طلباءاور طالبات کوچنگ کرنے آتے ہیں ان کوچنگ سینٹروں کے منتظمین لاکھوں روپئے ماہانہ کی کمائی کر رہے ہیںَ جس سے انکم ٹیکس محکمہ کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہو رہا ہے۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کوچنگ سینٹروں کا کوئی رجسٹریشن نہیں ہے ۔ یہ کوچنگ سینٹر ناجائز طریقے سے ہشر میں چلائے جا رہے ہیں۔ حکومت کو ملنے والے روینیو کا خسارہ ہو رہا ہے۔ چھاتر ایکتا منچ نے اپیل کی ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ کمیٹی بنا کر ان انکم ٹیکس چوروں کے خلاف سختی کرے۔ جس سے حکومت کو ملنے والے روینیو کا خسارہ نہ ہو۔